جرمن،11فروری(ایجنسی)رواں برس کا پہلا یورپی انٹرنیشنل فلم فیسٹول "برلینالے" آج سے جرمن دارالحکومت برلن میں شروع ہو رہا ہے۔ چھیاسٹھواں فلمی میلہ اکیس فروری تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کی بہترین فلم کے انتخاب اور اعلی ترین اعزاز گولڈن بیئر کے
لیے قائم کی گئی جیوری کی سربراہی تین دفعہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرل اسٹریپ کر رہی ہیں۔ مقابلے میں انیس فلمیں شامل ہیں جبکہ کئی فلموں کے ورلڈ پریمیئر بھی فیسٹول کے دوران ہوں گے۔ عالمی فلمی انڈسٹری کے اہم اداکار اور ہدایتکار فلمی میلے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔